16 اگست 2014 - 11:57
روس عالمی سطح پر پابندیوں کی پالیسی کا مخالف

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی سطح پر پابندیوں کی پالیسی کے خلاف ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ ماسکو، علاقائی و عالمی مسائل کے حل کیلئے پابندیوں کا ہتھکنڈا استعمال کئے جانے کے خلاف ہے اسلئے کہ پابندیوں کا غلط نتیجہ برآمد ہوتا ہے اور اس کے غلط اثرات مرّتب ہوتے ہیں۔ روسی صدر نے اپنے ملک کے خلاف یورپ و امریکہ کی پابندیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی پابندیوں سے پوری عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یوکرین کے مسئلے کی بناء پر یورپ و امریکہ نے روس کے خلاف مختلف قسم کی پابندیاں عائد کی ہیں اور جواب میں روس نے بھی تادیبی اقدامات کئے ہیں۔

.......

/169